مناظر

Tuesday, 24 May 2016

جمعیت کے اطلاعات کے ذمہ داران میڈیا میں تعلقات کیسے بہتر بنائیں؟؟؟

برائے پرنٹ میڈیا


قومی اور علاقائی اخبارات کی فہرست
قومی اور علاقائی میگزین کی فہرست
            خبر
خبر کیا ہے؟خبر دراصل کسی بھی نئے واقعے، سرگرمی اور بیان کا نام ہے، اسلامی جمعیت طلبہ کے نقطہ نظر خبر ہر نئی سرگرمی، اہم واقعے میںجمعیت کے کام اور آئندہ کے لائحہ عمل کو لوگوں کے سامنے بیان کرنا خبر ہوگا۔جمعیت کی گاہے بگاہے ہونے والی سرگرمیوں کی خبر اخبار میں چھپوانے کے لئے درج ذیل افراد سے اچھے روابط ہونا ضروری ہیں۔
            جمعیت کی خبر تیار کیسے کی جا سکتی ہے؟
            ٭....جمعیت کی سرگرمی کے بارے میں معلومات حاصل کریں
            ٭.... سرگرمی کیا ہے؟
            ٭.... سرگرمی کیوں کی گئی؟
            ٭.... سرگرمی سے کتنے لوگوں کو فائدہ ہوا؟
            ٭.... اس کے بعد کا لائحہ عمل کیا ہوگا؟
طریقہ کار
            درج بالا معلومات حاصل کرنے کے لئے جمعیت کے ذمہ داران، سوشل میڈیا کی پیجیز اور دیگر دستیاب وسائل استعمال کئے جا سکتے ہیں ، خبر کے ابتدائی حصے میں سر گرمی کے بارے میں دو سے تین جملوں میں بیان کریں اسے خبر کا انٹر ویا ابتدائیہ بھی کہا جا تا ہے، خبر کا ابتدائیہ جتنا اچھا ہوگا اس خبر کی اشاعت کے اتنے زیادہ مواقعے ہوتے ہیں، دیگر معلومات ابتدائیے کے بعد دی جاتی ہیں اور آخر میں خبر کا اختتام کیا جاتا ہے۔
            بیٹ رپورٹر
                        ہر اخبار اور چینل کی جانب سے اپنے رپورٹرز کو مختلف قسم کے محکمے، تنظیمیں یا ادارے دئیے ہوتے ہیں جو اس کی رپورٹر کی بیٹ کہلاتے ہیں۔ رپورٹر اپنی بیٹ سے متعلقہ خبریں جمع کرکے اپنے اخبار یا چینل کو پہنچاتا ہے۔جمعیت کی میڈیا ریلیشنز ڈیپارٹمنٹ سے جو پریس ریلیز تیار ہوتی ہے اُسے اخبار میں رپورٹر کو بھیجا جاتا ہے۔جمعیت کی خبریں دو طرح کے رپورٹر دیکھتے ہیں۔
            مذہبی جماعتوں کے بیٹ رپورٹر
            ایجوکیشن کے بیٹ رپورٹر
طریقہ کار:
            سب سے پہلے اخبار کا پی ٹی سی ایل نمبر اخبار کی ویب سائٹ یا 1217 سے حاصل کیا جائے گا۔رپورٹر اخبار کے دفاتر میں شام میں موجود ہوتا ہے۔ لہذا شام میں 5 بجے کے قریب پی ٹی سی ایل نمبر پر فون کر کے رپورٹنگ سیکشن میں چیف نیوز رپورٹر سے بات کی جائے۔ جہاں اپنا تعارف کروانے کے بعد بیٹ رپورٹرز کا پوچھا جائے۔ چیف نیوز رپورٹر کی رہنمائی کے بعد بیٹ رپورٹر سے بات کریں۔اُس کا مکمل نام ، موبائیل نمبر، ای میل ایڈرس، ڈائریکٹ پی ٹی سی ایل، فیکس نوٹ کیا جائے۔ بیٹ رپورٹر سے پوچھیں کہ اُسے کس طریقے سے خبر پہنچائی جائے۔ اُس کی چھٹی کس دن ہے اور چھٹی والے دن خبر کی صورت میں خبر کسے بھیجی جائے۔ متبادل رپورٹر کی معلومات بھی حاصل کی جائیں۔پہلی فرصت میں رپورٹر سے وقت لینے کے بعد ملاقات کی جائے۔ اُسے دفترمیں آنے کی دعوت دی جائے۔ کسی مناسب جگہ پر چائے یا کھانے کی دعوت دی جائے اور اپنے کام اور پراجیکٹس کے بارے میں معلومات دی جائیں۔

         چیف نیوز ایڈیٹر/ سٹی ڈیسک انچارج:


کسی بھی اخبار کے نیوز روم میںسب ایڈیٹر ز کا ایک انچارچ ہوتا ہے جو خبر کی جگہ اور اس کے سائز کے بارے میں طے کرتا ہے، اسے چیف نیوز ایڈیٹر کہتے ہیں رپورٹر خبر فائل کر دیتا ہے تو خبر چیف نیوز ایڈیٹر یا سٹی ڈیسک انچارج کے پاس چلی جاتی ہے۔ لہذا اِن حضرات سے روابط بہت ضروری ہیں۔ اِس حضرات کا نام ، موبائیل نمبر، ای میل، ڈائریکٹ پی ٹی سی ایل نمبر اور فیکس نمبر ہونا ضروری ہے۔ دفتر میں جا کر ملاقات کرنا ضروری ہے۔جمعیت کے میڈیا انچارج کے لئے لازمی ہے کہ وہ ہفتے میں دوبار لازمی ان حضرات سے لازمی ملے۔

طریقہ کار:

             سب سے پہلے پریس ریلیز تیار کی جاتی ہے اس کے بعد میل کی جاتی ہے، فیکس کرنے کے بعد چیف نیوز ایڈیٹر یا سٹی ڈیسک کے انچارج کو ٹیلی فون یا ٹیکسٹ میسج کے ذریعے کنفرم کیا جا تا ہے کہ خبر انہیں ملی یا نہیں، کنفرم کرنے کے بعد انہیں اچھی پلیس منٹ کے لئے اور مناسب جگہ پر چھاپنے کی درخواست کی جاتی ہے۔ اگر خبر زیادہ اہم ہے تو اخبار کے دفتر جا کر چیف نیوز ایڈیٹر اور سٹی ڈیسک کے انچارج سے ملاقات کی جاتی ہے اور اپنی خبر کی بہتر کوریج کے لئے درخواست کرنا 
پڑتی ہے۔

:آرٹیکل /رپورٹ

          ،جمعیت کی مہمات (campaigns) روزانہ کی بنیاد پر مرکزی نظم کی سرگرمیاں، تعلیمی مسائل پر اپنا نقطہ نظر اور دیگر اہم سرگرمیوں کی رنگین صفحات ، سنڈے میگزین میں خصوصی رپورٹس / آرٹیکل چھپوانے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔آرٹیکل یا رپورٹ کے لئے لازمی ہوتا ہے کہ مئوثر افراد سے رابطہ رکھا جائے ان افراد میں درج ذیل سے رابطہ انتہائی ضروری 
ہے۔   

        میگزین ایڈیٹر: 

میگزین ایڈیٹر اخبار میں رنگین صفحات اور میگزین میں چھپنے والے مواد کا مجاز ہوتا ہے۔کئی اخبارات میں 
ہر صفحے کا ایک انچارج مقرر ہوتا ہے جو عموما سب ایڈیٹر ہوتا ہے، جو اپنے اپنے صفحے کے مطابق ہفتہ وار کالم اور 
فیچراخبارات میں دیتا ہے۔ جمعیت کے لئے نوجوانوں ، صحت و تعلیم اور مذہبی صفحے کا انچارج ممد و معاون ہو سکتا ہے۔

        رپورٹر: 

٭.... کچھ اخبارات میں بیٹ رپورٹرکی تحریر ،کالم ،رپورٹ شائع ہو رہی ہوتی ہے ایسے اخبارات میں رپورٹس کے لئے متعلقہ رپورٹر کے ذریعے تحریر لگوائی جا تی ہے

            کالم نویس

کچھ اخبارات میں کالم نگاران سے رابطہ کیا جاتا ہے ۔کالم نگار ایڈیٹوریل پیج کے لئے کالم لکھتے ہیں انہیں اپنامواد فراہم کر کے رنگین صفحے پر یا ایڈیٹوریل پر کالم لگوایا جاتا ہے ۔
            کالم نویسوں سے رابطے کے لئے ان کے ای میل کالم کے لوگو کے ساتھ لکھے ہوتے ہیں ، جبکہ کالم لکھوانے کے لئے لازمی ہے کہ آپ کے پا س ان کا گھر کا پتہ اور ان کا رابطہ نمبر ہو۔

طریقہ کار

کالم نگار سے ٹیلی فون پر یا بذریعہ ای میل رابطہ کرکے ان سے ملاقات کا وقت لیا جاتا ہے ، ملاقات کا وقت ملنے کے بعد ان سے ملاقات میں کی جانے والی
باتوں کے بارے میں اہم نکات تیار کرلیں، جمعیت کی سرگرمیوں پر مبنی ہینڈبلز،جمعیت کے نیوز لیٹر اور دیگر رپورٹس اپنے ہمراہ رکھیں اور انہیں اس بارے میں مکمل بریفنگ دیں،ملاقات کے دوران آپ کا رویہ شائستہ اور سنجیدہ ہو، غیر ضروری بحث اور تنقید کا حصہ نہ بنیں ۔

                                                برائے الیکڑانک میڈیا

            خبر،ٹکرز،نیوز پیکج ،ٹاک شو

        خبر:

الیکٹرانک میڈیا میں خبر چلوانے کے لئے درج ذیل لوگوں سے رابطہ ہونا بہت ضروری ہے
                        بیوروچیف ،اسائنمنٹ ایڈیٹر ،بیٹ رپورٹر،ڈائریکٹر نیوز

ٹکرز:

ٹکر چلوانے کے لئے انہیں ای میل ، فیکس اور میسیج میں لکھ کر بھیجا جاتا ہے اور اسائنمنٹ ایڈیٹر ،رپورٹر،کو کال کرکے ٹکرز چلانے کی درخواست کی جاتی ہے

طریقہ کار

            اسائنمنٹ :

کسی بھی پروگرام کے کوریج کروانے کے لئے چینل میں اسائنمنٹ ایڈیٹر کو اسائنمنٹ ای میل ، فیکس اور میسیج کی صورت میں بھیجی جاتی ہے جس میں متعلقہ پروگرام کی تفصیلات (مہمان ،جگہ،تاریخ اور وقت )درج ہوتے ہیں ۔جس کے ذریعے اسائنمنٹ متعلقہ پروگرام میں اپنی ٹیم کوریج کے کئے بھیج دیتی ہے ۔

        پروگرام

            .... پروڈیوسرز اور اینکرز کو پروپوزل بنا کردینا۔
            ....جمعیت کے کام اور پراجیکٹس کے حوالے سے رپورٹس تیار کرنا۔

طریقہ کار

            جمعیت کے پراجیکٹس کے حوالے سے ضروری مواد جمع کیا جا سکتا ہے اس کے بعد موجود مواد کے حوالے سے اہم موضوعات اور باتیں نمایاں کی جاتی ہیں۔اور پروگرام پروڈیوسر کو پروگرام کے بارے میں بتایا جاتا ہے ، اس سے ڈسکس کرنے کے بعد اینکر کو پروگرام کے لئے اعتماد میں لایا جاسکتا ہے۔


مانیٹرنگ

پرنٹ میڈیا

            ... بھیجی گئی پریس ریلیز کی اخبارات میں کوریج کے لئے اگلے دن کے اخبارات کا مطالعہ کرنا
            شائع شدہ خبروں کو نمایاں کرنا، ان کی تصاویر بنا کر محفوظ کرنا، انہیں اخبار کے لوگو کے ساتھ اپنے کمپیوٹر اور ای میل میں محفوظ کیا جاتا ہے
خبریں کاٹنا، انہیں رجسٹر پر لگانا اور موجود ای لنک ہیڈ آفس ،جمعیت کے ذمہ داران کو بھیجنا
. آرٹیکلز کو سکین کرنا، انہیں رجسٹر میں لگانا اور موجود ای لنک ہیڈ آفس،جمعیت کے ذمہ داران کو بھیجنا

            الیکٹرانک میڈیا

            ٹکرز کو مانیٹر کرنا

            جمعیت کی رپورٹس اور پروگرامز کے بارے میں ایس ایم ایس اور سوشل میڈیا کے ذریعے جمعیت کے ذمہ داران، ہیڈ آفس اورمقامی و صوبائی نظم کو مطلع کرنا۔
            ہیڈآفس کو خبروں، رپورٹس اور پروگرامز کے بارے میں بتانا تاکہ ریکارڈ رکھا جا سکے۔

            تعلقات کیسے بہتر بنائے جائیں

                        اسلامی جمعیت طلبہ کی تمام کو ریج آپ کی اہلیت، ذاتی دلچسپی اور تعلقات کی مرہون منت ہے۔ اطلاعات کا ذمہ دار جتنا بھی قابل ہو اگر وہ میڈیا سے تعلقات نہیں بنا پا رہا تو یقینا یہ اس کی ناکامی ہے۔ تعلقات بنانے کے لئے کون کون سے اہم امور پیش نظر ہونے چاہیں
            یہ سمجھ لیں کہ اسلامی جمعیت طلبہ نے کسی بھی میڈیا آرگنائزیشن سے کوریج مفت لینی ہے ۔
            کسی بھی چینل یا اخبار کے رپورٹر سے رابطہ کریں ، اس کے ساتھ دوستی بنائیں، اس دوستی کی بنیاد خالصتاََ جمعیت کے تعلق کے لئے ہو، اس کی خوشی ، غمی میں شریک ہوں ، اس کو سنیں ، اس کی ہر بات کواہمیت دیں، رپورٹر کے مسائل کے حل کے لئے اس کے حالات سے باخبر رہیں، خبر لگوانے کے علاوہ اس کو فون کریں ، صبح شام ایس ایم ایس کریں، اپنی فیس بک آئی میں ایڈ کریں، اس کی ہر پوسٹ پر اس کی حمایت اور تعریف میں کمنٹ کریں ، اس نے اگر اپنی کوئی ایکسکلویسیو خبر فیس بک پر اپ لوڈ کی ہے تو آپ بھی اسے شئیر کریں۔
            اس کو بعض اوقات چائے پر بلا لیں ، اخبار میں اس کی لگی ہوئی خبروں کا مطالعہ کریں ، ان پر فیڈ بیک دیں، اس کی تعریف کریں ۔
            دفتر میں اس سے ملاقات کرنے جائیں، نیوز روم میں اس کے کولیگز کے سامنے اس کی تعریفیں کریں، اس کی بائی لائن خبروں پر ا س کی حوصلہ افزائی کریں، دفتر میں اس سے چائے پئیں۔
                        ادارہ مطبوعات طلبہ سے جمعیت کی تاریخ اور دیگر معاملات پر موجود کتب اور مصنوعات اسے تحفے میں دیں اگر ممکن ہو تو اس کی پسند کی کتاب اسے تحفتا دیں
                        مختلف تعلیمی اداروں یا تعلیم سے متعلقہ اگر کوئی اہم خبر آپ کے پاس موجود ہے تو وہ خبر اسے بتائیں تاکہ وہ اپنی بائی لائن بنا کر دے سکے
            رپورٹر کے ساتھ غیر ضروری بحث سے پرہیز کریں ، کسی محفل میں اگر اس سے ملاقات ہو جائے تو اس کے ساتھ بحث نہ کریں اس کے مئوقف کی تائید کریں۔
            اپنے دفتر میں اسے مدعو کریں، اپنے نظم سے ملاقات کریں، نظم کے سامنے اس کی تعریفیں کریں


3 comments:

  1. اردو میڈیا میں پھر بھی کبھی کبھی جمیعت کی نمایندگی ہو جاتی ہے. انگلش میڈیا میں ایک تو جمیعت کی نمایندگی ہوتی ہی نہیں . اگر کبھی ہوتی بھی ہے
    تو اس میں بھی جمیعت کے منفی پہلو کو اجاگر کیا جاتا ہے. جمیعت کو انگلش میڈیا میں اپنی نمایندگی بڑھانے پر خاص توجہ دینا ہو گی.

    ReplyDelete
    Replies
    1. بہت اچھا نقطہ اٹھایا ہے

      Delete
    2. انگلش اخبارات کے حوالے سے مئوثر اور جامع تحریر بہت جلد اپ لوڈ کردی جائے گی

      Delete